موڈبیدری 20؍دسمبر (ایس او نیوز)یہاں کومپاماڈوا کراس کے قریب موٹر بائک اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مہلوک نوجوان کی شناخت چندراشیکھر گوڈا (۳۲سال) کے طور پر کی گئی ہے جو ماچور کانا کا رہنے والا تھا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب چندرا شیکھر اپنی موٹر بائک پر سوار ہوکر شاستی تہوار کے حوالے سے مندر جاکر واپس لوٹ رہا تھا۔ اچانک ایک بور ویل کھدائی کرنے والا ٹرک اس کی موٹر بائک سے ٹکرا گیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ چندرا شیکھر اچھل کر سڑک پر گرگیااور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ اس سے پہلے کہ اس کو اسپتال لے جایا جاتا ، اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
اس تعلق سےموڈبیدری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔